کراچی: (دنیا نیوز) شفقت محمود نے کہا ہے کہ رواں تعلیمی سال جو سلیبس پڑھایا جا رہا وہ مکمل کیا جائے گا، امتحانات مئی، جون میں مکمل سلیبس کے تحت ہوں گے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے باعث بچوں کی تعلیم متاثر ہوئی، او لیول اور دیگر امامتحانات بھی شیڈول کے مطابق ہوں گے، مشترکہ تعلیمی کیلنڈر بنانے سے متعلق تبادلہ خیال ہوا، مختلف اسکولوں کو کوویڈ کٹس فراہم کی جا رہی ہیں، کوویڈ کٹس میں صابن اور سینیٹائزر وغیرہ شامل ہیں۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو ورلڈبینک پروگرام کے تحت گرانٹ دی گئی، ورلڈ بینک پروگرام کے تحت سندھ حکومت کو 81 کروڑ کی گرانٹ دی، سیاست سے بالاتر ہو کر ملک اور بچوں کی بہتری کیلئے فیصلے کیے، طلبا کی تعداد میں اضافے کیساتھ تعلیمی اداروں کی تعداد بھی بڑھنی چاہیئے۔