مہر گڑھ ورثہ مالی معاونت کیس، عدالت نے ریفرنس مزید کارروائی کیلئے ڈی جی نیب کو بجھوا دیا

Published On 09 November,2021 01:19 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) مہر گڑھ ورثہ کی مالی معاونت سے متعلق کیس میں عدالت نے ملزمان کی درخواست سننے کے بعد ریفرنس کو مزید کارروائی کیلئے ڈی جی نیب کو بجھوا دیا۔

احتساب عدالت میں مہر گڑھ ورثہ کی مالی معاونت سے متعلق کیس کی سماعت میں سابق وزیر اعلی نواب اسلم رئیسانی، نوابزادہ لشکری رئیسانی سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس کی سماعت کے دوران دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ریفرنس کو مزید کارروائی کیلئے ڈی جی نیب کو بجھوا دیا۔

احتساب عدالت میں آفتاب احمد لون نے کیس کی سماعت کی، درخواست مہر گڑھ متاثرین میں 83 کروڑ روپے معاوضہ ادائیگی کے خلاف دائر کی گئی کیس ٹرانسفر کرنےکی درخواست کی تھی۔