انصاف کی فراہمی، عدلیہ کی ضروریات کا خیال رکھنا حکومتی ذمہ داری ہے: قدوس بزنجو

Published On 03 November,2021 04:43 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجونے کہا ہے کہ عدلیہ ریاست کا اہم ستون ہے۔ انصاف کی فراہمی، ادارے اور وکلا کی ضروریات کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

بلوچستان ہائیکورٹ بار کے دورے کے بعد وزیر اعلی بلوچستان قدوس بزنجو نے سبی اور تربت بنچوں کیلئے پچاس پچاس لاکھ، ہائی کورٹ بار کی لائبری کیلئے ہچاس لاکھ اور تمام ڈسٹرکٹ کورٹس کو دس دس لاکھ کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسائل زیادہ اور وسائل کم ہونے کے باوجود وکلا کی ضرویات کو پورا کیا جائے گا سانحہ 8 اگست نے بہت سے وکلا کو معاشرے سے جدا کردیا یہ خلا مدتوں پر نہیں ہو سکتا۔ دہشتگردی کا مقابلہ ملکر کر کرنا ہوگا۔ کیونکہ ترقی کے اہداف امن کے بغیر حاصل نہیں ہوسکتے ان کا حکومت میں آنے کا مقصد بھی صوبے اور عوام کی ترقی کیلئے کام کرنا ہے۔

اس موقع پر وکلا تنظیموں کے رہنماؤں نے خضدار اور لورالائی بنچ کیلئے سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سات ہزار رجسٹرڈ وکلا کیلئے صحت اور رہائش کے مسائل حل کرنے کیلئے حکومت ترجیحتی بنیادوں پر اقدمات کرے۔