کوئٹہ: جان محمد جمالی بلا مقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب

Published On 30 October,2021 12:42 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان اسمبلی کے نئے اسپیکر کا انتخاب، میر جان محمد جمالی بلا مقابلہ اسپیکر اسمبلی منتخب ہو گئے۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں قائمقام اسپیکر نومنتخب اسپیکر اسمبلی کا اعلان کرینگے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کے اسپیکر شپ سے مستعفی ہونے کے بعد نئے اسپیکر کے انتخاب کا مرحلہ آج ہو رہا ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے میر جان محمد جمالی کے 5 کاغذات نامزدگی میں جمع کرائے گئے، تاہم مقررہ وقت تک کسی دوسرے امیدوار نے ان کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

سیکریٹری اسمبلی طاہر شاہ کا کہنا ہے کہ قواعد کے مطابق جان محمد جمالی بلا مقابلہ اسپیکر اسمبلی منتخب ہوگئے، اسپیکر کے انتخاب کیلئے 3 بجے ہونیوالے اسمبلی اجلاس میں اب رائے شماری نہیں ہوگی، تاہم قائمقام اسپیکر نومنتخب اسپیکر کے نام کا اعلان کرینگے۔