کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے زراعت منظور وسان نے نئی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹرز کا وقت گیا، اب الیکٹڈ کاوقت ہے، سلیکٹراب نمازپڑھیں، یہ مہینہ مجھے خطرناک لگ رہا ہے۔
منظور وسان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ہونگے جس کی جتنی سیٹس ہونگی طے ہوگا کس کو حکومت دینی ہے, کس کو نہیں، ہوسکتا ہے کہ آئندہ سیٹ اپ میں پی پی پی اور ن لیگ حکومت اکٹھےکریں، یا پھر اپوزیشن میں بھی بیٹھ سکتے ہیں، مجھے کپتان کا فیوچر خراب اور کھلاڑیوں کا فیوچر اچھا نظر آرہا ہے, کچھ وزرا عمران خان کے فیصلوں سے متفق نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے دیکھا ہے کہ مشکل وقت میں اپنے بھی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں، جب کشتی ڈوبنےوالی ہوتی ہے تو بھانہ بناکر جاتے رہتے ہیں, مجھے پی ٹی آئی کا حشر بہت خراب نظر آرہا ہے, پی پی پی اس بار پنجاب، کے پی کے اوربلوچستان سےبھی جیتے گی، تبدیلی کی ابتدا ہمیشہ بلوچستان اس کے بعد پنجاب اور پھر مرکز کی باری آنے والی ہے۔