کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے 17 اکتوبر کو کراچی میں بڑا سیاسی شو کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جلسے سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری و دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔
جلسہ مزار قائدؒ کے قریب باغ جناح میں منعقد کیاجائے گا، جلسہ 18 اکتوبر کے شہداء کی یاد میں کیا جا رہا ہے، پیپلزپارٹی نے ڈی سی ایسٹ کو اجازت نامے کی درخواست دے دی ہے، درخواست پیپلزپارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری سید وقارمہدی نے جمع کروائی۔
درخواست میں لائوڈ اسییکرز کے استعمال کی اجازت بھی طلب کی گئی ہے، جلسے میں شرکت کرنے والے کارکنان کو کورونا ایس پیز پرعمل کرنے کی سخت تاکید کی گئی ہے۔