آصف زرداری پر 29 ستمبر کو فرد جرم عائد ہوگی، احتساب عدالت طلب

Published On 24 September,2021 12:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے جعلی اکاونٹس کیسز میں 8 ارب کی مشکوک ٹرانزیکشن کے نیب ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کو 29 ستمبر کو فرد جرم کے لئے طلب کرلیا۔

رجسٹرار احتساب عدالت کی جانب سے سمن آصف علی زرداری کو بلاول ہاؤس کراچی کے پتے پر ارسال کیا گیا۔ سمن نیب تفتیشی نے ارسال کیا۔ سمن میں کہا گیا ہے کہ 29 ستمبر کو احتساب عدالت نمبر تین میں پیش ہوں، فرد جرم کا جواب دینے کیلئے آپ کی ذاتی حیثیت میں پیشی لازم ہے۔

یاد رہے آصف زرداری پر 8 ارب سے زائد کی مبینہ منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔ سابق صدر کے مبینہ فرنٹ مین مشتاق احمد کو عدالت اشتہاری قرار دے چکی ہے۔