آصف زرداری کی ویڈیو لنک پر فرد جرم عائد کرنے کی استدعا مسترد

Published On 29 September,2021 10:45 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے آصف زرداری کی ویڈیو لنک پر فرد جرم عائد کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کو ذاتی میں دوبارہ طلب کر لیا۔

احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے آصف علی زرداری کی آج کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سابق صدر کی عدم حاضری پر فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی۔ احتساب عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر آصف زرداری پیش نہ ہوئے تو وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے۔

عدالت نے آصف زرداری پر فرد جرم کیلئے 14 اکتوبر کی تاریخ مقرر کر دی۔ احتساب عدالت نے کہا کہ آئندہ سماعت پر آصف زرداری کو ذاتی حیثیت میں پیش کریں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔