مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، ضلع بارہ مولا میں نوجوان شہید

Published On 28 September,2021 11:43 am

وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی رک نا سکی، بھارتی فورسز نے ضلع بارہ مولا میں ایک اور نوجوان کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع بارہ مولا میں قابض فوج نے نوجوان کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا، غاصب فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران لوگوں کو زدو کوب بھی کیا۔

علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔ کشمیری عوام نے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کیا۔