مقبوضہ کشمیر: بھارت کی ریاستی دہشتگردی، ضلع راجوڑی میں نوجوان شہید

Published On 13 September,2021 10:11 am

وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ ضلع راجوڑی میں غاصب فوج نے ایک نوجوان کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوان کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔ آپریشن میں بھارتی فوج، سی آر پی ایف اور بھارتی پولیس نے حصہ لیا۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی۔ ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیری عوام نے بھارت کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ قابض فوج نے ضلع راجوڑی کے مختلف علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کیا۔