وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

Published On 24 September,2021 09:12 am

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعظم 27 ستمبر کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ عمران خان کو ترقیاتی کاموں اور امن و امان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم دورہ کراچی کے دوران اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ عمران خان کو سرکلر ریلوے، گرین لائن بسوں، ترقیاتی کاموں اور امن و امان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم کو پارٹی امور سے متعلق بھی بریف کیا جائے گا۔