ملتان: موٹر سائیکل سوار میاں بیوی گڑھے میں گر گئے، زخمی حالت میں اسپتال منتقل

Published On 22 September,2021 12:04 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں کراؤن فیلیئر سے گڑھا پڑنے سے میاں بیوی موٹر سائیکل سمیت گر گئے۔ ریسکیو نے زخمی حالت میں نکال کر نشتر اسپتال منتقل کر دیا۔

پیراں غائب روڈ پر گزشتہ روز بارش کے باعث اچانک 30 فٹ گہرا گڑھا پڑگیا، جس پر وہاں سے گزرنے والے میاں بیوی موٹر سائیکل سمیت گہرے گڑھے میں گر گئے۔

ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا اور کرین کی مدد سے ایک گھنٹے کے آپریشن کے بعد میاں بیوی کو زخمی حالت میں نکال کر نشتر اسپتال منتقل کر دیا، جس پر شہریوں نے بھی ریسکیو حکام کو اچھے آپریشن پر داد دی۔