ملتان: نشتر ہسپتال میں کورونا سے ایک اور مریضہ جاں بحق، مجموعی تعداد 886 ہو گئی

Published On 26 August,2021 09:42 am

ملتان: (دنیا نیوز) نشتر ہسپتال ملتان میں کورونا میں مبتلا ایک اور مریضہ جاں بحق، مجموعی تعداد 886 ہو گئی۔ زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد 51 تک پہنچتے ہی فیملی وارڈز کو بھی کورونا وراڈز میں تبدیل کر دیا گیا۔

نشتر ہسپتال کے آئی سولیشن وارڈز میں مظفر گڑھ کی 16 سالہ غزالہ بی بی بھی دم توڑ گئی جس سے رواں سال یکم اپریل سے چھبیس اگست تک جاں بحق ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 886 ہو گئی ہے جبکہ موجودہ صورتحال میں نشتر ہسپتال میں زیرعلاج کورونا مریضوں کی تعداد 51 تک پہنچ چکی ہے جن میں سے انیس مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے۔

نشتر ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 7ہزار 430 افراد داخل ہوئے جن میں سے 2 ہزار 826 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی اور موجودہ صورتحال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد دوبارہ بڑھتے ہی فیملی وارڈز کو بھی کورونا وارڈ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔