ملتان میں ٹرانسمیشن لائنوں کو جواز بنا کر بجلی کی فورس لوڈشیڈنگ

Published On 13 August,2021 10:44 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں ٹرانسمیشن لائنوں کو جواز بنا کر بجلی کی فورس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کی وجہ سے الیکٹرونکس کا سامان جلنے سے صارفین کے مسائل بھی بڑھ گئے ہیں۔

ملتان میں میپکو کو 11 اضلاع کے 69 لاکھ گھریلو اور کمرشل صارفین کے لئے 33 سو میگا واٹ بجلی درکار ہے لیکن شارٹ فال نہ ہونے کے باوجود بجلی کی گھنٹوں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ٹریپنگ کے مسائل بھی بڑھ گئے ہیں، جس کا گھریلو اور کمرشل صارفین نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کا موقف ہے کہ ٹرانسمیشن لائنیں اپ گریڈ نہیں، جس سے مسائل آرہے ہیں تاہم لائنوں کی تبدیلی کے لیے دو ارب روپے جاری کر دیئے ہیں، جس سے فورس لوڈشیڈنگ کو روکنے میں بھی کافی حد تک مدد ملے گی۔

بجلی کی چوری سے لائن لاسز میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے صارفین کو اور بلنگ کا مسئلہ بھی درپیش ہے۔