شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، 6 گرفتار

Published On 11 September,2021 11:37 am

شمالی وزیرستان: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان کے علاقے حسو خیل میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا جبکہ 6 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسو خیل، میر علی میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا ہے۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ 6 کو گرفتار کر لیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا۔