لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کور کمانڈر راولپنڈی تعینات

Published On 07 September,2021 08:18 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج میں تبادلے کر دیئے گئے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے، لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر کو کور کمانڈرملتان لگایا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس چیف آف جنرل سٹاف تعینات کر دیئے گئے، کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف ڈی جی جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔