لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کی صورت میں کپتان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عظیم لیڈر وزیراعظم عمران خان نے برسوں قبل جو خطے میں امن,ترقی و خوشحالی کا خواب دیکھا تھا اورجنگ کسی مسئلے کاحل نہیں کاجوموقف اپنایا تھادنیاکواس کومن و عن تسلیم کرنا پڑا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج افغانستان میں امن کی صورت میں کپتان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو رہا ہے اور بھارت کے خواب چکنا چور ہو چکے ہیں۔