لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ ش لیگ کی نااہل وکیل عظمیٰ بخاری نوکری پکی کرنے کے چکر میں جھوٹ بول رہی ہیں، ڈرامے باز خادم اعلیٰ کی ترجمانی کرتے عظمیٰ بخاری کا دماغ چل گیا۔
وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب میں شفافیت کو فروغ دیا گیا، اب لوٹ مار کا دور گزر چکا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی شرافت، شفافیت، دیانتداری اور ایمانداری کے سامنے عظمی بخاری کے جعلی لیڈروں کی کوئی حیثیت نہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عظمیٰ بخاری بے بنیاد الزامات لگانے سے پہلے اپنے سزا یافتہ بھگوڑے لیڈر کے سیاہ کارناموں پر نظر ڈالے، رہنماؤں کے جھوٹے لبادے میں چھپے ہوئے ان راہزنوں نے پاکستان کو بے دردی سے نوچا، یہ خاتون دن میں بھی خواب دیکھنے کی مریضہ بن چکی ہے۔