لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں، پاکستانی ترقی کیلئے امریکی کردار قابل تعریف ہے۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانولے نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں پاک امریکہ تعلقات، دہشت گردی کے خاتمے، قیام امن سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔ ولیم کے میکانیولے نے کورونا وبا کے دوران حکومتی اقدامات اور پنجاب آب پاک اتھارٹی کے منصوبوں کو سراہا۔
چودھری سرور کا اس موقع پر کہنا تھا کہ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل اور وہاں مظالم کا خاتمہ ضروری ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خاتمے اور امن کیلئے سب سے زیادہ قربانیں دی ہیں۔