آزاد کشمیر کے وزراء کو قلمدان جاری کر دیئے گئے

Published On 28 August,2021 09:44 pm

مظفر آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آٰئی) کی آزاد کشمیر میں بننے والی حکومت کے وزراء کو قلمدان جاری کر دیئے گئے ہیں۔

سینئر وزیر سردار تنویر الیاس کو وزارت ہاوسنگ، سیاحت، انڈسٹریز، صنعت و حرفت و داخلہ کے قلمدان سونپے گئے ہیں، خواجہ فاروق بلدیات، اظہر صادق تعمیرات عامہ اور خزانہ کی وزارت عبدالماجد خان کو دی گئی ہے۔

چودھری ارشد وزیر برقیات، علی شان سونی خوراک اور ظفر ملک تعلیم کالجز کے وزیر بن گئے، چودھری اخلاق مال، انصر ابدالی صحت، میر اکبر خان زراعت اور بیگم شاہدہ صغیر سماجی بہبود، ترقی نسواں کی وزیر بن گئیں۔

دیگر وزراء میں سردار محمد حسین بہبود آبادی، فہیم اختر ربانی اطلاعات، قانون و پارلیمانی امور اور چودھری رشید منصوبہ بندی و ترقیات، دیوان چغتائی تعلیم سکولز و ٹیوٹا، اکمل سرگالہ جنگلات اور اکبر ابراہیم مشیر بحالیات، چودھری مقبول مشیر وائلڈ لائف فشریز و جیل خانہ جات، معاون خصوصی چودھری اقبال آئی ٹی اور حافظ حامد رضا کو اوقاف و مذہبی امور کی وزارت سونپی گئی ہے۔