شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک

Published On 27 August,2021 11:31 pm

وزیرستان: (دنیا نیوز) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کر کے ایک دہشت گرد کو مار ڈالا۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزبر ستان کے علاقہ سپن وام میں آپریشن کیا۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلہ ہوا ، فائرنگ کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا ، دہشت گرد سے اسلحہ برآمد ہوا ہے اورعلاقہ میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے ۔