راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی انٹیلی جنس ایجنسی کے چیف نے ملاقات کی ہے جس میں افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانیہ کی سیکرٹ انٹیلی جنس سروس کے چیف رچرڈ مور نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور، دونوں ممالک کے درمیان انٹیلی جنس دفاعی تعاون، مجموعی علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت افغانستان سے امریکی انخلاء کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لئے پاکستان مدد کر رہا ہے، پاکستان ہر وہ مدد کرنے کے لیے تیار ہے جو افغانستان میں علاقائی امن اور خوشحالی کے لئے اہم ہے۔ رچرڈ مور نے علاقائی امن اور استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔