اسلام آباد: (دنیا نیوز) افغان امن عمل کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے ایک بار پھر بھارت میدان میں آگیا، سوشل میڈیا پرجعلی خبروں کے ذریعے پاکستان مخالف پروپیگنڈا میں بھارت اور افغانستان ملوث نکلے، جس ہیش ٹیک کے ذریعے پاکستان پر پابندیوں کا مطالبہ کیا گیا اسکے 65 فیصد ٹویٹس بوٹ مشینوں سے کیے گئے۔ جی فائیو انٹرنیٹ آبزرویٹری نے سارا کچا چٹھا کھول دیا۔
بھارت کی ایک بار پھر دنیا کی آنکھوں پر دھول جھونکنے کی کوشش ناکام ہو گئی، افغانستان کی صورتحال کو جواز بنا کر پاکستان کی کردار کشی کے لیے جعلی خبروں کا سہارا لے لیا، جی فائیو انٹرنیٹ آبزرویٹری نے بھانڈا پھوڑ دیا۔
G5iO #AfghanLeaks| Disinformation & Propaganda Campaign to Sabotage Afghan Peace Process
— G5 Internet Observatory (@G5iO_) August 10, 2021
As a flagship study, G5iO undertook data analytics to deconstruct coordinated disinformation & Info-Ops being undertaken by both India & Afghanistan to derail Afghan Peace Process [Thread] pic.twitter.com/Jrs5fyEHtj
جعلی خبروں پر نظر رکھنے والے ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند روز سے ٹویٹر پر پاکستان کی کردار کشی میں بھارت اور افغانستان ملوث نکلے، جعلی ٹویٹر اکاؤنٹس سے پاکستان اور پاک فوج کے خلاف جعلی خبریں پھیلائی گئیں جنہیں بعد ازاں بھارت اور افغانستان کے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹس کی مدد سے پھیلانے کی کوشش کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق جس ہیش ٹیک کے ذریعے پاکستان پر پابندیوں کا مطالبہ کیا گیا اس کے 65 فیصد ٹویٹس بوٹ مشینوں سے کیے گئے۔