کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں کورونا کیسز بڑھ جانے کی وجہ سے لگائے جانے والے لاک ڈاؤن میں آج سے نرمی کردی گئی ہے، مارکیٹیں رات 8 بجے تک کھلی رہیں گی۔
حکومت سندھ نے شہریوں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ لاک ڈاؤن میں آج سے نرمی کے بعد تمام مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہوگی۔
صوبے میں جمعہ اور اتوار کو سیف ڈیز کے موقع پر کاروبار بند ہو گا، ریسٹورنٹس کی آوٹ ڈور ڈائننگ 10 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت ہے۔دوسری جانب کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ این اسی او سی کی سفارشات پر لاک ڈاؤن لگایا گیا، لاک ڈاؤن 31 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ لاک ڈاون کے نفاذ کے باوجود ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، گذشت چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 53 افراد جاں بحق ہو گئے، ایکٹو کیسز کی تعداد 83 ہزار 298تک پہنچ گئی۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 83ہزار 298ہے ،مجموعی کیسز کی تعداد 10لاکھ 71ہزار 620ہو گئی۔ 4ہزار 40نئے مریض سامنے آئے ، جبکہ 9لاکھ 64ہزار 404افراد کورونا سے صحت یاب ہوئے۔