کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت کا کراچی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ مذاق بن گیا، شہریوں کی جانب سے ایس او پیز نظر انداز کر دیے گئے، پولیس بھی بے بس ہو کر رہ گئی، علاقائی مارکیٹوں میں کاروبار چوری چھپے جاری ہے۔
سندھ حکومت کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے۔ نہ ہی ماسک کا استعمال اور نہ ہی سماجی فیصلے پاسداری کی جا رہی ہے۔ شہریوں نے حکومتی احکامات ہوا میں اڑا دیئے ہیں۔ عوام کے رویے پر پولیس نے بھی ہار مان لی ہے۔
بیشتر ناکوں پر پولیس کی اسنیپ چیکنگ ٹھنڈی پڑ گئی ہے۔ علاقائی مارکیٹوں میں شٹر بند کرکے کاروبار جاری ہے۔ پولیس اس وقت بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے۔ بے احتیاطی کے باعث کورونا پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
دوسری جانب چوبیس گھنٹے ویکسینشن سینٹرز فعال کرنے کے نتائج بھی مثبت نہیں آئے۔ بیشتر سینٹرز پر ایس او پیز پر عمل کروانا انتظامیہ کے لئے کڑا امتحان ثابت ہو رہا ہے۔