اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستانی اور ایرانی حکومت نے کورونا وائرس میں کمی کے پیش نظر اپنے ملکوں سے عائد سفری پابندیاں ختم کر دی گئی، دونوں ملکوں سے تاجر اور طالب علم جنھوں نے کرونا ویکسینیشن کروائی ہے، پاکستان اور ایران کا سفر کر سکیں گے۔
وفاقی حکومت کے احکامات کے مطابق پاک ایران ایف آئی اے امیگریشن گیٹ جو 28 اپریل سے کورونا وائرس کی تیسری لہر کی وجہ سے تجارتی پسنجر اور طالب علم کے لیے بند کیا گیا تھا آج سے کھول دیا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان مسافروں کی کورونا ویکسینیشن کو مشروط کیا گیا ہے۔ جو مسافر یا طالب علم جس کے پاس کورونا وائرس کا ٹیسٹ نہ ہو اسے پاکستان اور ایران آنے اور جانے کی اجازت نہیں ہے تاہم زیارتی ویزے پر جانے والوں پر تاحال پابندی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر میں کمی کے بعد پاک ایران ایف آئی اے امیگریشن گیٹ کو کھولا گیا ہے اس کے علاوہ دونوں ملکوں میں تجارتی سرگرمیاں پہلے سے بحال ہیں۔