ایران میں صدارتی انتخابات کل ہوں گے، تین امیدوار دستبردار

Published On 17 June,2021 10:10 am

تہران: (دنیا نیوز) ایران میں صدارتی انتخابات کل منعقد ہوں گے، تین امیدوار آخری وقت میں دستبردار ہو گئے۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ہر صورت اپنی رائے کا اظہار کریں، سات صدارتی امیدواروں میں سے تین امیدوار الیکشن سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

اعتدال پسند عبدالناصر ہمتی کا تین قدامت پسندوں سے مقابلہ ہے۔ قدامت پسند امیدوار ابراہیم رئیسی صف اول کے امیدوار سمجھے جا رہے ہیں، ان کو گذشتہ انتخابات میں 38 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے اور انہیں صدر حسن روحانی نے شکست دی تھی۔ ایرانی آئین کے مطابق کوئی بھی امیدوار مسلسل تیسری بار صدارتی انتخاب نہیں لڑ سکتا اس لیے صدر روحانی اس بار اس الیکشن نہیں لڑ سکے۔ 13 ویں صدارتی انتخابات میں رجسٹر ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 93 لاکھ ہے۔