ملک میں ایک کروڑ 29 لاکھ شہریوں کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

Published On 19 June,2021 05:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کی ایک کروڑ 29 لاکھ ویکسین شہریوں کو لگا دی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کی جانب سے تین روز میں لگائی گئی خوراکوں کی تعداد بھی جاری کر دی گئی ۔16 جون کو 4 لاکھ 16 ہزار، 17 جون کو 2 لاکھ 66 ہزار خوراکیں لگائی گئیں، 18 جون کو ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 2 لاکھ 26 ہزار خوراکیں لگائی گئیں، ملک بھر میں تاحال 1 ملین خوراکوں کا سٹاک موجود ہے۔

انہوں نے لکھا کہ 20 جون کو 1.55 ملین اور 22 جون کو 2.5 ملین خوراکیں پاکستان پہنچیں گی، 23 سے 30 جون تک 2 سے تین ملین بشمول 4 لاکھ کین سائنو میسر آسکیں گی، ویکسین کی قلت کے حوالے سے سسٹم میں پریشر کو پیر منگل تک حل کیا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لگائی گئی کورونا ویکسین خوراکوں کی مجموعی تعداد 12.9 ملین ہے۔