کورونا وائرس سے مزید 39 افراد کا انتقال، 24 گھنٹے کے دوران 1043 نئے مریض

Published On 18 June,2021 08:15 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 39 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 913 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 46 ہزار 227 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 43 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 44 ہزار 663، سندھ میں 3 لاکھ 30 ہزار 552، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 36 ہزار 663، بلوچستان میں 26 ہزار 466، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 759، اسلام آباد میں 82 ہزار 278 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 868 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 40 لاکھ 26 ہزار 336 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 ہزار 647 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 88 ہزار 505 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 413 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 39 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 913 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 603، سندھ میں 5 ہزار 306، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 252، اسلام آباد میں 773، بلوچستان میں 300، گلگت بلتستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں 571 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔