لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے حقیقت پسندانہ، متوازن بجٹ پیش کیا، صحت و تعلیم کی فراہمی تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ کی تقلید کرتے ہوئے پنجاب کا بجٹ پیش کیا گیا، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 560 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا، صحت کیلئے مجموعی طور پر 370 ارب، یونیورسل ہیلتھ انشورنس کے لئے 80 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں، تعلیم کیلئے مختص 442 ارب سے زائد رقم تحریک انصاف کے عوامی منشور پر عملدرآمد کی عکاس ہے۔