وزیراعظم نے کم لاگت گھروں کی درخواست وصولی کیلئےموبائل یونٹ کا افتتاح کردیا

Published On 07 June,2021 02:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کم لاگت گھروں کی معلومات اور درخواست وصولی کیلئے موبائل یونٹ کا افتتاح کر دیا۔

موبائل یونٹ نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی اورنیشنل بنک کے اشتراک سے سہولت فراہم کرے گا جس کےذریعے پرائم منسٹر ہاوسنگ سکیم کے تحت ملنے والے قرضوں کیلئے ون ونڈو آپریشن سے شہریوں کو درپیش مسائل میں کمی آئے گی۔ ابتدائی طور پرموبائل یونٹ راولپنڈی، اسلام آباد اورگرد ونواح کے علاقوں میں سہولت فراہم کرے گا۔

وزیراعظم عمران خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کم آمدنی والےافراد کوذاتی چھت دینے میں ہرممکنہ سہولت فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، بنکوں کی جانب سے عوام کو گھروں کے لئے قرض کی فراہمی کو ممکنہ حد تک آسان بنایا جائے، عوام کو گھروں کے لئے قرض فراہمی میں سہولت کاری کو یقینی بنایا جائے۔