لاہور: (دنیا نیوز) وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا شرح 2 فیصد کےقریب ہے، ایس او پیز پر عملدرآمد سے کورونا شرح میں مزید کمی آ سکتی ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ہرضلع میں ویکسین موجود ہے، کوشش ہے ہر دیہی و شہری علاقے میں ویکسین پہنچا دیں۔ پنجاب میں کورونا کی شرح 2 فیصد تک آ گئی، پارکس اور مزارات کھول دیئے، انڈور شادیوں پر پابندی ختم نہیں ہوئی، ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈاؤن اور رات آٹھ بجے کے بعد تجارتی سرگرمیوں پر پابندی برقرار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کرکے ہی کورونا سے نجات مل سکتی ہے، ساری دنیا میں ویکسین لگ رہی ہے، اس کا کوئی نقصان نہیں، پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل تیز کردیا۔