لاہور، اسلام آباد اور بالائی خیبر پختونخوا میں آج بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

Published On 02 June,2021 09:30 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی لاہور، اسلام آباد میں بارش کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آج پنجاب میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور دیگر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ سوات، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور چترال میں بھی بارش کا امکان ہے۔ سندھ میں سورج کا پارہ ہائی ہے۔ آج بھی موسم شدید گرم رہے گا۔ نوابشاہ میں درجہ حرارت 46، دادو میں سینتالیس تک جانے کی توقع ہے۔