سندھ، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پارہ 49 تک جانے کا امکان

Published On 27 May,2021 11:52 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے اکثر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، سندھ، بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پارہ 49 تک جانے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بھی سندھ میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ دادو اور نوابشاہ میں درجہ حرارت 49 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ سبی، تربت، لسبیلہ، کوہلو اور مکران میں گرمی کی شدید برقرار رہے گی۔ صوبے میں سب سے زیادہ گرمی سبی اور اوستہ محمد میں پڑی جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے آج صبع ریکارڈ کیے جانے والے درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ کا درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ زیارت 27، قلات 30، تربت 46، پنجگور 40، پسنی 36، جیونی اور گوادر 38، اوڑمارہ 34، دالبندین 42، نوکنڈی 43، خضدار 31، لسبیلہ، ژوب 36، بارکھان 38، اوتھل 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔