شمال مشرقی پنجاب سمیت چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کی توقع

Published On 30 May,2021 04:48 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پھوٹوہار، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

پیر کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور زیریں اضلاع میں شدید گرم اور خشک رہے گا۔

شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب، وسطی اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔

کالام 11، کوٹلی 06، راولا کوٹ 01، مری 03، اسلام آباد 03 اور سیالکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق سبی، نورپور تھل 48، جیکب آباد اور تربت میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔