خطہ پوٹھوہار اور وسطی خیبرپختونخوا میں گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کا امکان

Published On 27 May,2021 06:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب، سندھ اور جنوبی وسطی بلوچستان میں شدید گرم رہے گا۔

تاہم بعد دوپہر خطہ پوٹھوہار اور وسطی خیبر پختونخوا میں گرد آلود ہوائیں اور آندھی چلنے کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ اور وسطی اور جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔

آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق جیکب آباد 50، دادو، سبی 48، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، روہڑی، موہنجو داڑو اور تربت میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔