لیہ: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ صحت سہولت پروگرام کا پہلا فیز مکمل، ایک اور سنگ میل عبور کر رہے ہیں، لیہ کے عوام کو انصاف صحت سہولت پروگرام پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انصاف صحت سہولت کارڈ کی تقریب سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیہ کے عوام کو بھی صحت سہولت کارڈ میسر ہوگا، ہیلتھ کارڈ سے ہر شہری کو فائدہ پہنچے گا، ہر خاندان کو 7 لاکھ سے زائد علاج معالجے کی سہولت میسر ہوگی، لیہ میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔
عثمان بزدار نے یونیورسٹی آف لیہ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تمام علاقے کی یکساں ترقی اولین ترجیح ہے، لیہ میں 21 ارب کی 910 ترقیاتی سکیمیں زیر تکمیل ہیں، لیہ کو بڑے شہروں کے برابر لانا چاہتے ہیں۔