بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کیساتھ بادل برسنے کا امکان

Published On 21 May,2021 09:54 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج بھی لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کی توقع ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج بھی لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں سوات، چترال اور مانسہرہ میں بادل برسیں گے۔ سندھ میں دادو، نوابشاہ، سکھر اور دیگر اضلاع شدید گرمی کے زیر اثر رہیں گے، پارہ 48 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔