معروف اداکارہ منال خان کی بات پکی

Published On 19 May,2021 03:20 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ منال خان نے اداکار احسن محسن اکرام سے بات پکی ہونے کے بعد چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دیں۔

اداکارہ منال خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر احسن محسن کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

منال خان نے احسن محسن کے ساتھ اپنی بات پکی کی تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کیں جس میں دونوں نے گلے میں پھولوں کے ہار پہنے ہوئے ہیں۔ اداکارہ نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ  آپ میری زندگی بھر کی محبت ہیں۔  اداکارہ نے ساتھ ہی بات پکی کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

احسن محسن اکرام نے بھی منال کے ساتھ تصاویر پوسٹ کی ہے جس پر منال نے بھی محبت کا اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر اداکارہ ثنا جاوید، اُشنا شاہ، آئمہ بیگ، مایا علی، سجل علی اور نمرہ خان سمیت دیگر شوبز شخصیات اور مداحوں نے انہیں مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی بات پکی ہوئی تھی جس پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد دی گئی تھی۔