اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے تعلیم اور روزگار کے لئے بیرون ممالک جانے والوں کو ویکسی نیشن کے حوالے سے بڑی رعایت دینے کا فیصلہ کر لیا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بیرون ملک جانے کے خواہش مند افراد طلبہ و طالبات اور ملازمت پیشہ افراد کو ویکسی نیشن کیلئے عمر کی شرط ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بیرون ملک جانے والوں کو ویکسینیشن کیلئے عمر کی رعایت دینے کی منظوری دے دی ہے۔
بیرون ملک جانے والے افراد کسی بھی سینٹرز سے ویکسی نیشن کرا سکیں گے، ویکسینیشن کیلئے ورک پرمٹ، اقامہ، سٹوڈنٹ ویزہ دکھانا لازمی ہو گا۔ بیرون ملک تعلیم یا ملازمت کیلئے جانے والوں کو ویکسینیشن کے حوالے سے رعایت 21 مئی سے دستیاب ہو گی۔