شاہ محمود فلسطین امن مشن پر نیویارک پہنچ گئے، جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب شیڈول

Published On 20 May,2021 09:40 am

نیویارک: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی فلسطین امن مشن پر نیو یارک پہنچ گئے، جنرل اسمبلی اجلاس میں اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

نیویارک میں پاکستانی سفارتخانے میں عشائیہ دیا گیا، جس میں صدر جنرل اسمبلی، ترکی، فلسطین، تیونس کے وزرائے خارجہ اور او آئی سی ممالک کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوبین نے شرکت کی۔

شاہ محمود قریشی نے اسرائیلی جارحیت کے شکار خطے کے حوالے سے پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ نے انسانی المیے کے تدارک کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔