وزیراعظم کا بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ

Published On 02 May,2021 06:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بغیر پروٹوکول وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، ان کے ساتھ آفس عملے کا کوئی اہلکار نہیں تھا۔

وزیراعظم کو چیئرمین سی ڈی اے نے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی۔ عمران خان نے ارجنٹائن پارک، ٹریل فائیو، مرغزار، مارگلہ روڈ کا دورہ کیا۔

انہوں نے احساس ریڑی بان مارکیٹ کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعظم خود گاڑی چلا کر اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں پہنچے، انہوں نے اس موقع پر لوگوں سے بات چیت کی اور ان کا حال احوال بھی پوچھا۔