اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین گروپ کی ملاقات طے پا گئی۔ جہانگیر ترین کا ہم خیال گروپ آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا، جہانگیر ترین خود ملاقات میں شریک نہیں ہونگے۔
وزیراعظم عمران خان سے جہانگیر ترین گروپ کے 33 ارکان اسمبلی ملاقات کریں گے۔ گروپ میں 11 ایم این ایز اور 22 ایم پی ایز شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق راجا ریاض، وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان، ایم این اے غلام بی بی بھروانہ، ایم این اے سمیع گیلانی، ریاض مزاری، خواجہ شیراز، مبین انور، جاوید وڑائچ، غلام لالی، ایم این اے فیض الحسن شاہ، صاحبزادہ امیر سلطان بھی وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہونگے۔
پنجاب کے صوبائی وزراء نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ بھی وزیراعظم سے ملاقات میں جہانگیر ترین گروپ کی نمائندگی کریں گے جبکہ صوبائی مشیران عبدالحئی دستی، امیر محمد خان، رفاقت گیلانی، فیصل جبوانہ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کرنے والوں میں رکن صوبائی اسمبلی خرم لغاری، اسلم بھروانہ، نذیر چوہان، آصف مجید، بلاول وڑائچ، عمر آفتاب، طاہر رندھاوا، زوار وڑائچ، نذیر بلوچ، عمر تنویر بٹ، امین چوہدری، چوہدری افتخار گوندل، غلام رسول سانگھا، قاسم لنگھا، سعید اکبر نوانی، سلمان نعیم شامل ہونگے۔