کورونا کی تیسری لہر کا زور، مزید 98 افراد کا انتقال، 5857 نئے کیسز رجسٹرڈ

Published On 22 April,2021 09:37 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے 98 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 16 ہزار 698 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7 لاکھ 78 ہزار 238 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 857 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 79 ہزار 437، سندھ میں 2 لاکھ 75 ہزار 81، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 9 ہزار 704، بلوچستان میں 21 ہزار 242، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 215، اسلام آباد میں 71 ہزار 533 جبکہ آزاد کشمیر میں 16 ہزار 26 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 13 لاکھ 77 ہزار 423 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 591 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 76 ہزار 605 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 593 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 98 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 16 ہزار 698 ہوگئی۔ پنجاب میں 7 ہزار 718، سندھ میں 4 ہزار 562، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 990، اسلام آباد میں 649، بلوچستان میں 226، گلگت بلتستان میں 104 اور آزاد کشمیر میں 449 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔