نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت میں کورونا نے تباہی مچا رکھی ہے۔ ایک روز میں پہلی بار تین لاکھ کے قریب افراد وائرس سے متاثر ہوئے۔ مزید 2020 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
بھارت میں ایک روز میں مزید 2 لاکھ 95 ہزار سے زائد مریض سامنے آئے۔ ملک میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ بیاسی ہزار سے تجاوز کر گئی۔ہسپتالوں میں مریضوں کی وجہ سے جگہ کم پڑ گئی ہے۔ واراناسی شہر کے شمشان گھاٹ پر مہلک وائرس سے مرنے والوں کو بڑی تعداد میں آخری رسومات کے لیے لایا گیا۔
یاد رہے کہ بھارت میں بڑھتے کورونا کیسز کے سبب برطانوی وزیراعظم نے اپنا حالیہ دورہ منسوخ کر دیاتھا۔