صرف ماسک پہننا ہی کافی نہیں، کورونا سے بچاو کیلئے درست طریقہ اپنانا بھی لازم ہے

Published On 22 April,2021 09:49 am

لاہور: (دنیا نیوز) صرف ماسک پہننا ہی کافی نہیں، اِسے ٹھیک طریقے سے لگانا ہی کورونا سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ مارکیٹ میں دستیاب ماسک کی مختلف اقسام میں سے اپنے لئے مناسب ماسک کا انتخاب بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔

کورونا کی تیسری لہر ملک بھر میں ستم ڈھا رہی ہے جس کی سنگینی میں ہر گزرنے والے دن کے ساتھ اضافہ ہی ہوتا چلا جارہا ہے۔ صورت حال
کی سنگینی کے پیش نظر ماہرین کی طرف سے شہریوں کو مسلسل احتیاطی تدابیر اپنائے رکھنے کی تلقین کی جارہی ہے جن میں سب سے اہم ماسک
کا پہننا ہے۔

مارکیٹ میں اس وقت 4 سے 5 اقسام کے ماسک زیادہ تعداد میں فروخت ہورہے ہیں، ماہرین کے نزدیک عام شہریوں کے لئے سرجیکل ماسک لگا لینا ہی کافی ہوتا ہے جبکہ این 95 یا این 99 ماسک شعبہ طب سے تعلق رکھنے والوں کے لئے ہوتے ہیں۔ یہ بھی ضروری ہے کہ کھلا ماسک ہرگز نہ خریدا جائے۔

یہ بات بھی یاد رکھنے کی ہے کہ سرجیکل ماسک کی لائف آٹھ گھنٹوں تک ہوتی ہے جس کے بعد اسے ضائع کردینا چاہیے۔