اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کیساتھ ٹیلیفونک رابطے کے دوران کہا ہے کہ انٹرا افغان مذاکرات افغان امن کے لئے تاریخی موقع ہیں۔ پاکستان افغان امن کے لئے کوششیں جاری رکھےگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطے ہوا ہے، رابطے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور تمام شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پراتفاق ہوا ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے دوران ایک دوسرے کو رمضان المبارک سے متعلق تہنیتی پیغامات دیئے گئے۔ وزیراعظم نے افغان امن عمل میں ترکی کے کردار کی تعریف کی۔
پاک ترک قیادت کا دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک معاشی شراکت میں تبدیل کرنے کے لئے اعلی سطح کے تبادلے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد سیاسی حل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امریکا طالبان امن معاہدے، انٹرا افغان مذاکرات کی مکمل حمایت اور مدد کی ہے۔ افغانستان میں پائیدار قیام امن کے لئے کوششیں جاری رکھیں گے۔۔
ان کاکہنا تھا کہ انٹرا افغان مذاکرات ایک تاریخی موقع ہے، افغان قیادت کو وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیے کے اس موقع کا فائدہ اٹھانا چاہیئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال اکتوبر کو دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا، جس میں عمران خان نے رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کے دوران ترکی میں آنے والے زلزلے کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان پشاور میں ہونے والے مدرسہ حملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام دکھ کی گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، قدرتی آفت سے متاثرہ افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر کو آگاہ کیا کہ پشاور میں ہونے والا مدرسہ پر حملہ پاکستان کے دشمنوں نے کروایا۔
ٹیلیفونک رابطے کے دوران میں وزیراعظم اور ترک صدر کے درمیان یورپ میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
بڑھتے اسلاموفوبیا کے واقعات کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ترک صدر پر باور کرایا کہ مسلمانوں کے خلاف اس طرح کے واقعات کے خلاف مسلم دنیا کو متحد ہونا ہو گا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے رہنما مغربی دنیا کے اپنے ہم منصبوں کو خصوصی عقیدت اور پیغمبر اکرم ﷺکے ساتھ تمام مسلمانوں کے ساتھ محبت کے بارے میں آگاہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا ترک صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس
عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم رہنماؤں کو مسلمانوں کے خلاف نفرت اور انتہا پسندی کے خاتمہ کے لیےکردار ادا کرنا ہو گا، مسلمان رہنما مغربی دنیا کے رہنماوں کو مسلمانوں کی پیغمبر اکرم (ص) کے ساتھ محبت کے بارے میں بتائیں، یورپ میں ہولوکاسٹ کے بارے میں ان کے جذبات کا احترام کیا جاتا ہے، مغرب کو مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہئے۔ اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں ایسے اقدامات سے باز رہنا چاہئے۔
ٹیلفیونک رابطے کے دوران اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ جلد ملاقات کریں گے، جس میں اسلامو فوبیا سمیت دیگر باہمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اس سے قبل ترکی میں آنے والے زلزلے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قیمتی جانی اور مالی نقصان پر افسوس کااظہارکیاہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا ہے کہ ازمیر میں زلزلے کی خبر سن کر نہایت افسوس ہوا، محترم اور برادر طیب اردگان متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے پاکستانی عوام کا اظہار تعزیت پہنچائیں۔
عارف علوی نے کہاکہ ہم تمام متاثرہ افراد سے افسوس کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے شہرازمیرمیں زلزلہ سے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پرترکی کے صدررجب طیب اردوان اورترکی کے عوام سے تعزیت کا اظہارکیاہے۔ پاکستان ترک قوم کے ساتھ کھڑاہے۔
ٹویٹر پر وزیراعظم نے ترکی کوممکنہ مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ 2005 کو پاکستان اورآزادکشمیرمیں تباہ کن زلزلہ کے بعد جس طرح ترکی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا، اسے ہم نہیں بھول سکتے۔
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی تمام تر ہمدردیاں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’ترک قوم کیساتھ کھڑے ہیں’: وزیراعظم، صدر کا زلزلے پر اظہارِ افسوس
انہوں نے غمزدہ لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں۔ حکومت پاکستان ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کے لئے تیار ہے
اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کی جانب سےجاری بیان کے مطابق حکومت پاکستان اور پاکستان کے عوام نے ازمیر شہر اور گرد و نواح میں خوفناک زلزلہ کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں قدرتی آفت کا شکار ہونے والے متاثرین کے ساتھ ہیں۔ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح پاکستانی عوام اپنے ترک عوام کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ حکومت پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
اس سے قبل ترکی میں آنے والے زلزلے کے بعد وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈاکٹر عارف علوی نے قیمتی جانی اور مالی نقصان پر افسوس کااظہارکیاہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا ہے کہ ازمیر میں زلزلے کی خبر سن کر نہایت افسوس ہوا، محترم اور برادر طیب اردگان متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے پاکستانی عوام کا اظہار تعزیت پہنچائیں۔
عارف علوی نے کہاکہ ہم تمام متاثرہ افراد سے افسوس کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے ترکی کے شہرازمیرمیں زلزلہ سے قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پرترکی کے صدررجب طیب اردوان اورترکی کے عوام سے تعزیت کا اظہارکیاہے۔ پاکستان ترک قوم کے ساتھ کھڑاہے۔
ٹویٹر پر وزیراعظم نے ترکی کوممکنہ مدد کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2005ء کو پاکستان اورآزادکشمیرمیں تباہ کن زلزلہ کے بعد جس طرح ترکی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوا، اسے ہم نہیں بھول سکتے۔