اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا کے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کا اچھا نتیجہ سامنے آ رہا ہے، شہری کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز کی پابندی اور سرحدی لاک ڈاؤن کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں، ابتدائی طور پر کورونا کے مثبت کیسز میں کمی کے اشارے مل رہے ہیں، تاحال دس لاکھ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن ہوچکی ہے، شہری پابندیوں پر عملدرآمد کریں اور محفوظ رہیں۔
Increased restrictions, broader lockdowns & stronger sop enforcement starting to have effect. Initial signs of positivity slowing. However, due to momentum of last 2 weeks patients on critical care & mortality will stay at high levels for some time. Please follow sop s & be safe
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 6, 2021
Total vaccinations carried out so far crossed 1 million. More than 76 thousand vaccinations were carried out yesterday. Total number of people registered so far is now over 2 million. 600k health care workers and more than 1.4 million 50 plus. Please register if u are 50 plus.
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 6, 2021
دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 103 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 14 ہزار 924 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 6 لاکھ 96 ہزار 184 ہوگئی۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 953 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 2 لاکھ 35 ہزار 569، سندھ میں 2 لاکھ 66 ہزار 926، خیبر پختونخوا میں 93 ہزار 33، بلوچستان میں 19 ہزار 855، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 61، اسلام آباد میں 62 ہزار 211 جبکہ آزاد کشمیر میں 13 ہزار 529 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 4 لاکھ 93 ہزار 362 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46 ہزار 665 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 6 لاکھ 18 ہزار 158 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 645 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 103 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہزار 924 ہوگئی۔ پنجاب میں 6 ہزار 675، سندھ میں 4 ہزار 510، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 469، اسلام آباد میں 584، بلوچستان میں 211، گلگت بلتستان میں 103 اور آزاد کشمیر میں 372 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔