سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں گرمی، گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان

Published On 01 April,2021 05:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے اضلاع گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے، اس دوران گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور وسطی و جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق مٹھی، کراچی 42، سبی، لسبیلہ، ٹھٹھہ 41، شہید بینظیر آباد، چھور، ٹنڈو جام اور جیکب آباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔