بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج رات بارش کا امکان: محکمہ موسمیات

Published On 27 March,2021 11:07 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ رات میں چترال، دیر، کوہستان، مالاکنڈ اور مانسہرہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔